25 جون، 2018، 3:01 PM

کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی زيادتی کے خلاف ہڑتال

کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی زيادتی کے خلاف ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی زیادتیوں کےخلاف آج وادی میں ہڑتال جاری ہے ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی زیادتیوں کےخلاف آج وادی میں ہڑتال جاری ہے ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی تھی۔کشمیر ذرائع  کے مطابق حریت پسند رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن موسوی  اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جب کہ ذرائع آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے شاہراہیں سنسان ہیں اور وادی کے مختلف علاقوں میں مظاہرہوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کشمیر میں ہڑتال ضلع کلگام میں ہندوستانی فوج کے جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کی ہلاکت  یر کی جارہی ہے۔ تینوں کشمیری طالب علموں کو بھارتی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا تھا اور لاشیں ویران جگہ پر پھینک دی تھیں۔ ادھر کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے خلاف بھی ہندوستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ہندوستان فوج پر الزام ہے  وہ علیحدگی پسندوں کی آڑ میں عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

News ID 1881698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha